Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سول اسپتال ، ایک اور ڈاکٹر کورونا کاشکار

شائع 28 اپريل 2020 01:36pm

کراچی کے سول اسپتال میں کینسر وارڈ کےانچارج کورونا کا شکار ہوگئے ہیں،ڈاکٹر کوانتظامیہ نے چودہ روز تک گھرپر رہنے کی ہدایت کردی۔

سول اسپتال میں کینسروارڈ کےانچارج کوروناکا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹرکو انتظامیہ کی 14 دن تک گھرپر رہنے کی ہدایت کردی۔

ڈاکٹرکےساتھ کام کرنےوالےاسٹاف کے ٹیسٹ کرانے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں ایک اورملازم کورونا کا شکار ہوگیااور آپریشن تھیٹرمیں کام کرنے والا اسٹاف بھی کوروناکاشکار ہوا ہے، اسپتال انتظامیہ نے آپریشن تھیٹر بند کرکے شعبہ سیل کردیا۔